غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ نون نے چیئرمین ، نائب چیئرمین اور میونسپل کمیٹیوں کے وارڈز کی ایک ہزار ایک سو نوے نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی تمام12اضلاع میں مقامی حکومتوں کی سربراہی متوقع
02 نومبر 2015 (11:01)
0

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج کے بعد توقع ہے کہ مسلم لیگ نون تمام بارہ اضلاع میں مقامی حکومتوں کی سربراہی کرے گی۔غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ نون نے چیئرمین ، نائب چیئرمین اور میونسپل کمیٹیوں کے وارڈز کی ایک ہزار ایک سو نوے نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔


آزاد امیدوار ایک ہزار پینسٹھ نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ تحریک انصاف نے دو سو پچاسی نشستیں حاصل کی ہیں۔پیپلزپارٹی نے صرف سینتالیس ، مسلم لیگ (ق) نے چوالیس جبکہ جماعت اسلامی اور پاکستان عوامی تحریک نے دو۔ دو نشستیں حاصل کی ہیں۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری طور پر نتائج کے اعلان کے بعد زیادہ تر آزاد امیدواروں کے مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کرنے کا امکان ہے۔سندھ میں پیپلزپارٹی سات سوبیس نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہے۔


آزاد امیدواروں نے ایک سو چوہتر ، مسلم لیگ فنگشنل نے چوہتر ، جمعیت علماء اسلام (ف) نے بارہ ، تحریک انصاف نے پانچ اور مسلم لیگ نون اور ایم کیو ایم نے تین تین نشستیں حاصل کیں۔