پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین نے کہاہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے کنونشن میں علماء کی ذمہ داریوں سے متعلق حکمت عملی مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔

طاہراشرفی کانوجوانوں کوانتہاپسندی سےبچانےکیلئےنظریاتی جدوجہد پرزور
02 نومبر 2015 (12:00)
0

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے نوجوانوں کو انتہا پسندی اور دہشتگردی سے بچانے کیلئے نظریاتی جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔لاہور میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی ملکوں کو امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنا کردارادا کرناہوگا۔


انہوں نے کہا کہ کل اسلام آباد میں ہونے والے کنونشن میں علماء کی ذمہ داریوں سے متعلق حکمت عملی مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔مولانا اشرفی نے کہا کہ تشدد کو روکنے کیلئے مذاکرات کی اہمیت کی ضرورت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔