ہرجاں بحق فردکےورثاء کو6لاکھ اور زخمی ہونے والے شخص کو ایک لاکھ روپے دیئے جارہے ہیں۔

سول انتظامیہ کی جانب سے متاثرین زلزلہ کیلئے مالی امداد کی فراہمی جاری
02 نومبر 2015 (11:34)
0

سول انتظامیہ کی جانب سے متاثرین زلزلہ کیلئے مالی امداد کی فراہمی جاری ہے۔صوابی کے ڈپٹی کمشنر مطیع اللہ خان نے چھوٹا لاہور میں ایک تقریب میں زلزلے سے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے۔

اسی طرح ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ علی عباس نے بھی متاثرین زلزلہ میں چیک تقسیم کئے۔ہر جاں بحق فرد کے ورثاء کو چھ لاکھ اور زخمی ہونے والے شخص کو ایک لاکھ روپے دیئے جارہے ہیں۔