ترک وزیراعظم نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو شکست نہیں ہوئی بلکہ تمام فاتح ہیں ۔

 اوگلوکاپارلیمانی انتخابات میں پارٹی کی واضح کامیابی کےبعدملک میں اتحادکی ضرورت پرزور
02 نومبر 2015 (12:47)
0

ترک وزیراعظم احمد داود اوگلو نے پارلیمانی انتخابات میں اپنی پارٹی کی واضح کامیابی کے بعد ملک میں اتحاد کی ضرورت پر زوردیا ہے۔کونیا کے مرکزی شہراناتولین میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو شکست نہیں ہوئی بلکہ تمام فاتح ہیں اور ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔

ادھرپنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم احمد دائود اوگلو کو پارلیمانی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ ترک عوام نے ایک بار پھر جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔