وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے متعلقہ حکام کو متاثرین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔

حکومت منگلا ڈیم کے متاثرین کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے:چوہدری عبدالمجید
02 نومبر 2015 (19:29)
0

آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ ان کی حکومت منگلا ڈیم کے متاثرین کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو متاثرین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔