جسٹس سجاد علی شاہ کو سندھ ہائیکورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کرنیکی منظوری
02 نومبر 2015 (19:39)
0

صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس فیصل عرب کی بیرون ملک رخصت کے دوران جسٹس سجاد علی شاہ کو سندھ ہائیکورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
قانون، انصاف و انسانی حقوق ڈویژن کی سمری پر صدر نے چیف جسٹس فیصل عرب کے 6 سے 9 نومبر 2015ء تک ابوظہبی کے نجی دورے پر رخصت کے دوران جسٹس سجاد علی شاہ کو عدالت عالیہ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دی۔