پولیس اہلکاروں،وکلاء اور گواہوں کے قتل میںملوث ٹارگٹ کلرز اور اجرتی قاتلوں کو پکڑا جائے گا۔

کراچی آپریشن کے اگلے مرحلے کاآغاز
02 نومبر 2015 (18:32)
0

پاکستان رینجرز سندھ نے پولیس اہلکاروں ، وکلا اور گواہوں کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرز کو پکڑنے کیلئے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کا اگلا مرحلہ شروع کردیا ہے۔
شہریوں پرزور دیا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں مدد کریں عوام اس حوالے سے کوئی بھی اطلاع پاکستان رینجرز سندھ کی ہیلپ لائن1101 پر دے سکتے ہیں۔
رینجرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ آپریشن کے اس مرحلے میں اجرتی قاتلوں کو بھی پکڑا جائے گا۔