رفیق رجوانہ نےکہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی اورعسکریت پسندی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

گورنر پنجاب اور کور کمانڈر لاہور کا امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
02 نومبر 2015 (13:22)
0

 

لاہور کے نئے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے آج لاہور میں گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور قومی اہمیت کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی اورعسکریت پسندی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کورکمانڈر نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں کامیابی سیاسی اور فوجی قیادت کی مشترکہ کوششوں اور عوامی حمایت کا نتیجہ ہے۔