رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ جیت یا ہار انتخابی عمل کا حصہ ہے تاہم اہم بات یہ ہے کہ جمہوری عمل جاری رہنا چاہئے۔

 بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہوگیا ہے:گورنر پنجاب
02 نومبر 2015 (11:38)
0

گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ مدمقابل امیدواروں کے تعاون سے بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہوگیا ہے۔

لاہور میں ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیت یا ہار انتخابی عمل کا حصہ ہے تاہم اہم بات یہ ہے کہ جمہوری عمل جاری رہنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتیں جمہوریت کی نرسری کی مانند ہیں۔