فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم،حزب اختلاف کی خواتین ممبران کی حکومت پر تنقید
02 مئی 2017 (20:28)
0

خیبرپختونخوا میں حزب اختلاف کی خواتین ممبران نے اپنے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کے غیرمنصفانہ اجراء کیلئے حکومت پر تنقید کی ہے ۔
منگل کے روز پشاور میں ایوان کے اجلاس کے دوران انہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھارکھے تھے وہ سپیکر ڈائس کے گرد جمع ہوگئیں۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے راجہ فیصل زمان نے حزب اختلاف کے اراکین کیلئے ترقیاتی فنڈز مختص نہ کرنے پر صوبائی حکومت پر تنقید کی ۔