نوازشریف کا ضلع لیہ میں ہیلتھ کارڈجاری کرنے،چوک اعظم، کروڑ لعل عیسن اور فتح پور کو گیس فراہمی کا اعلان۔

02 مئی 2017 (20:16)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت جلد ہی ہمیشہ کیلئے بجلی کے بحران پر قابوپالے گی اور بجلی سستی کی جائے گی۔

منگل کی شام لیہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے قائم کئے گئے بجلی گھروں سے بجلی کی پیداوارر شروع ہوگئی ہے ۔


وزیراعظم نے کہاکہ انہوں نے حال ہی میں بھکی بجلی گھر کا افتتاح کیا ہے اور اب جلد ہی حویلی بہادر شاہ بجلی گھر کا افتتاح کریںگے۔
اس سے قبل وزیراعظم نے دریائے سندھ پر ایک پل کا سنگ بنیاد رکھ سات ارب روپے کی لاگت سے مکمل کئے جانے والے پل سے لیہ کو تونسہ سے ملایاجاسکے گا۔
انہوں نے لیہ اور ملحقہ علاقوں کے عوام کیلئے اربوں روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری بھی دی ۔
پل سے ایک سواسی کلومیٹر کا سفر کم ہوکر صرف چوبیس کلومیٹر رہ جائے گا اورلوگ لیہ سے انڈس ہائی وے صرف تیس منٹ میں پہنچ سکیںگے۔
وزیراعظم نے چوک اعظم ، کروڑ لالی سن اور فتح پور کے علاقوں کو گیس کی فراہمی کا اعلان کیا ۔
انہوں نے غریب مریضوں کی سہولت کیلئے ضلع لیہ میں ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا بھی اعلان کیا ۔
وزیراعظم نے چک نمبر128 سے SOMRA NASHEB تک پچاس کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر اور تھل کینال کو جدید طرز پربہتر بنانے کا اعلان بھی کیا۔