file photo

مختلف ممالک کے سفیروں کے مطابق اقتصادی راہداری منصوبے سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے
02 مئی 2017 (20:10)
0

مختلف ممالک کے سفیروں نے چین کے ٹیلی ویژن چینل سی سی ٹی وی کو انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ ایک پٹی ایک سڑک کے نظریے کے سب سے بڑی منصوبے چین پاکستان اقتصادی راہداری سے پاکستان میں 13 ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس ماہ بیجنگ میں ہونے والی ایک پٹی ایک سڑک کے موضوع پر عالمی تعاون کی سربراہ کانفرنس سے عالمی اقتصادی خوشحالی کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔
غیرملکی سفیروں نے امید ظاہر کی کہ کانفرنس سے تعاون کے طویل مدت نظریے کی منصوبہ بندی میں مدد ملے گی اور عالمی اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔