جرمن چانسلر کی آمد پر روسی قیادت نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا

file photo

جرمن چانسلر انجیلا مرکل تنازعہ شام سے متعلق بات چیت کیلئے روس پہنچ گئیں
02 مئی 2017 (19:44)
0

جرمن چانسلر انجیلا مرکل سوچی میں ہیں جہاں وہ صدر ولادی میرپوٹن سے یوکرین کے تنازعے اور شام کی خانہ جنگی کے بارے میں بات چیت کریں گی۔
ان کی آمد پر روسی قیادت نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا ۔ یہ دو سال میں ان کا روس کا پہلا دورہ ہے۔
روس کی طرف سے یوکرین میں جارحیت کے نتیجے میں پابندیاں عائد کرنے کیلئے جرمنی کی حمایت کے بعد دونوں ملکوں میں جاری کشیدگی کے تناظر میں یہ ملاقات ہو رہی ہے۔
ادھر ، صدر پیوٹن نے جرمنی کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی اپنی حکومت کی خواہش کا اعادہ کیا ہے۔