وزیر خزانہ کا جاری منصوبوں کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ

اسحق ڈار کا ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کے منصفانہ استعمال پر زور
02 مئی 2017 (19:40)
0

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے غیرملکی فنڈز کے منصفانہ استعمال کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ منگل کے روز اسلام آباد میں اقتصادی امور ڈویژن کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں جاری منصوبوں کے حوالے سے پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ان منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد سے لوگوں کی فلاح وبہبود کے علاوہ بلند شرح نمو کے ہدف کے حصول میں سہولت ملے گی۔
انہوں نے پاکستان کی ایشیائی ترقیاتی بنک کی پچاس سالہ تقریبات میں شرکت کی تیاریوں کا جائزہ لیا جو جمعرات سے جاپان میں ہو گی۔
ایشیائی ترقیاتی بنک کا بورڈ آف گورنرز ایشیاء بحرالکاہل میں ترقی اور ادارہ جاتی امور پر غور کرے گا۔