وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کل مظفرآباد میں برہان وانی شہید چوک سے نکالی جانے والی ریلی کی قیادت کریں گے

file photo

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف کل آزاد کشمیر میں ریلیاں نکالی جائیں گی
02 مئی 2017 (19:31)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے مظالم اور تشدد کے خلاف کل آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارت کے خلاف اور پاکستان کی حمایت میں ریلیاں نکالی جائیں گی ۔
مقبوضہ وادی میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ اور پیلٹ گنز سے متاثرہ طالب علموں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیاجائے گا ۔
آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کل مظفرآباد میں برہان وانی شہید چوک سے نکالی جانے والی ریلی کی قیادت کریںگے۔