ایاز صادق کی وزیر اعظم کو پارلیمانی وفد کے دورہ افغانستان بارے بریفنگ
02 مئی 2017 (19:29)
0

قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے منگل کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کی اور انھیں اپنی سربراہی میں پارلیمانی وفد کے افغانستان کے دورے کے بارے میں بتایا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوںگے اور علاقائی امن واستحکام کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے دیرپا ثابت ہوںگے ۔