مشترکہ مفادات کونسل کاچھٹی مردم شماری پر ا ظہاراطمینان۔

02 مئی 2017 (17:40)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے تمام ترقیاتی منصوبے شفافیت اور منظور شدہ لاگت کے اندر جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

منگل کے روز اسلام آباد میں مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے ترقیاتی منصوبے کبھی بھی وقت پر مکمل نہیں ہوتے تھے۔
مشترکہ مفادات کونسل نے تمام صوبائی نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد کے تناظر میں اعلیٰ تعلیم اور دیگر اداروں سے متعلق معاملات کو نمٹانے کے لئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی اور اسی نوع کے اداروں سے رابطہ کریں۔
مشترکہ مفادات کونسل نے چھٹی مردم شماری پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اجلاس میں وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں میں آدھی آدھی تقسیم کی بنیاد پر 177 ارب چھ سو اکسٹھ کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے سیلاب سے بچاؤ کے قومی منصوبے کے چوتھے مرحلے کی بھی منظوری دی گئی۔
وزیر پانی وبجلی نے مشترکہ مفادات کونسل کو بتایا کہ واپڈا اور پنجاب حکومت کے درمیان پن بجلی کے مجموعی منافع سے متعلق مسائل کو حل کر لیا گیا ہے۔