02 مئی 2017 (17:12)
0

ریڈیو پاکستان کے دائریکٹر جنرل محمد سلیم نے کہا ہے کہ ادارے کو مسابقت کے قابل اور ترقی پذیر بنانے کے لئے پیشہ ورانہ عملے کی جدید خطوط پر تربیت اہم ہے۔
منگل کو اسلام آباد میں پاکستان براڈکاسٹنگ اکیڈمی کے دورے کے موقع پر تدریسی عملے سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے ریڈیوپاکستان کو فعال نشریاتی ادارہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ملک بھر کے سامعین کو بہتر نشریات فراہم کی جا سکیں۔
ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ پیشہ ورانہ عملے کو چاہئیے کہ وہ نشریات اور سوشل میڈیا میں جدید رحجانات سے خودکو ہم آہنگ کرے۔