گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ عوام کے حقیقی مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے

File Photo

بجلی کی لوڈشیڈنگ ،زائد بلوں کے مسائل کو حل کر لیا جائے گا:محمد زبیر
02 مئی 2017 (17:07)
0

گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور زائد بلوں کے مسائل کو حل کر لیا جائے گا ۔
منگل کو کراچی میں جماعت اسلامی کے وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے بجلی کے مسائل کے بارے میں K الیکٹرک کے ساتھ مذاکرات کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
محمد زبیر نے کہا کہ عوام کے حقیقی مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔