ممنون حسین نے کہا ہے کہ ہمیں بحیثیت قوم اپنی ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا تاکہ روشن مستقبل کو یقینی بنایا جاسکے۔

جدید دنیا میں ترقی کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے: صدر
02 مئی 2017 (15:39)
0

صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ورچوئل یونیورسٹی ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے۔وہ آج لاہور میں یونیورسٹی کے آٹھویں کانووکیشن سے خطاب کررہے تھے۔

صدرنے کہا کہ یونیورسٹی بالخصوص ملک کے دور دراز علاقوں میںکم فیسوں پر معیاری تعلیم فراہم کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس جدید دنیا میں ترقی کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے ۔
صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم اپنی ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا تاکہ روشن مستقبل کو یقینی بنایا جاسکے۔اس سے قبل صدر نے پوزیشن حاصل کرنے والے گریجویٹس میں تمغے تقسیم کئے۔