وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے مکمل اور صوبائی سطحوں پر خصوصی تربیت کااہتمام کیا جارہا ہے۔

حکومت جلد معلومات تک رسائی کا بل متعارف کرارہی ہے: مریم اورنگزیب
02 مئی 2017 (14:56)
0

اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نظم و نسق میں بہتری اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے حکومت جلد معلومات تک رسائی کا بل متعارف کرارہی ہے ۔آج ایبٹ آباد میں الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت صحافیوں کی بہتری کے لئے ہر ممکن کوششیں کررہی ہے ۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے مکمل اور صوبائی سطحوں پر خصوصی تربیت کااہتمام کیا جارہا ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کی صحافی برادری نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔وزیر مملکت نے کہا کہ ملک وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے ۔
اُنہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان سمیت پورے خطے کی تقدیر بدل دے گا۔