حریت قیادت کا ترک صدر کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کا خیرمقدم
02 مئی 2017 (13:19)
0

حریت رہنمائوں نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے کہ جس میں انہوں نے کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے کردار ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے اپنے بیان میں اس امید کا اظہارکیا کہ ہے کہ طیب اردوان دہائیوں سے خطے میں جاری سیاسی غیر یقینی کی صورتحال کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ترکی نے ہمیشہ کشمیر کے مسئلے کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی حمایت کی ہے اور ترکی اس خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے اس مسئلے کے حل میں ا نتہائی اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے ایک بیان میں ترک صدر کی طرف سے کشمیر میں خونریزی پرتشویش سے متعلق بیان کو مثبت پیشرفت قرار دیا ہے۔