وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاہے کہ ملک بھر میں شفاف انداز میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے جارہے ہیں۔

حکومت ترقیاتی منصوبے شفافیت اور تیزی کے ساتھ مکمل کررہی ہے:شہباز شریف
02 مئی 2017 (12:59)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن ) کی حکومت ترقیاتی منصوبے شفافیت اور تیزی کے ساتھ مکمل کررہی ہے ۔آج لاہور میں ایک بیان میںا نہوںنے کہاکہ وزیراعظم محمد نواز شریف ملک کی تیز تر ترقی کیلئے سخت محنت کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک بھر میں شفاف انداز میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے جارہے ہیں۔انہوں نے حزب اختلاف کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا۔