قبضے سے ہتھیار و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

مردان اور سوات میں ایک دہشتگردسمیت 26مشتبہ افراد گرفتار
02 مئی 2017 (12:50)
0

مردان کے مختلف حصوں میں آج تلاشی کی کارروائیوں کے دوران پچیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ان کے قبضے سے ہتھیار و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

ادھرانسداد دہشت گردی کے محکمے نے آج صبح سوات کے علاقے سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔محکمہ کے مطابق مطلوبہ دہشت گرد سال 2009 میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے کے سلسلے میں پولیس کو مطلوب تھا۔