انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے سلامتی کونسل پر زوردیاکہ شام پر اسلحہ کی مخصوص پابندیاں عائد کرے۔

شام کی حکومت نے گزشتہ ماہ کے حملے سے قبل ملک میں 3بارحواس باختہ کرنے والے بم گرائے :ہیومن رائٹس واچ
02 مئی 2017 (12:46)
0

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے شام کی حکومت پرالزام عائد کیا ہے کہ اس نے گزشتہ ماہ کے حملے سے پہلے ملک میں تین بار ایسے بم گرائے ہیں جن میں حواس باختہ کرنے والا مادہ شامل تھا۔
نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرکین روتھ نے سکیورٹی کونسل پر زوردیاکہ شام پر اسلحہ کی مخصوص پابندیاں عائد کرے، انہوں نے اس معاملے کو جرائم کی عالمی عدالت کو بھیجنے پر بھی زوردیا۔