پاک فوج کے حکام نے پونچھ سیکٹر میں مقامی کمانڈروں کی سطح کے رابطے میں بھارتی کمانڈروں کو بتایا کہ پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی

کنٹرول لائن پر امن و آشتی برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہیں :پاکستان
02 مئی 2017 (12:22)
0

پاکستان نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ وہ کنٹرول لائن پر امن و آشتی برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔یہ بات پاک فوج کے حکام نے گزشتہ رات کنٹرول لائن کے راولا کوٹ پونچھ سیکٹر میں مقامی کمانڈروں کی سطح پر ہونے والے رابطے کے دوران کہی۔بھارتی کمانڈروں کو بتایاگیا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے اسی قسم کی سوچ کی توقع کرتا ہے۔

پاکستانی حکام نے امید ظاہر کی کہ بھارت کی جانب سے یہی طریقہ کار اپنایاجائے گا اور بھارت کی جانب سے ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا جو کنٹرول لائن پر ماحول کو خراب کرنے کا باعث بنے اور امن کو نقصان پہنچے۔
بھارتی کمانڈروں کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی اور نہ ہی بھارتی فوجیوں کی لاشوں کی بے حرمتی کی گئی ہے ، بھارتی حکام کو بتایا گیا کہ بھارت کی جانب سے اس قسم کے الزام عائد کئے جانے کے بعد ذرائع ابلاغ میں اس بات کو غیر ضروری طورپر اچھالاگیا ہے۔
ڈی جی ملٹری آپریشن کی سطح کے معمول کے رابطے آج سے بحال ہونے کی توقع ہے۔