ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کی امن فوج کی ضروریات کو پورا کئے بغیر اس مشن کو موثر انداز میں نہیں چلایا جاسکتا۔

02 مئی 2017 (12:16)
0

پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنوں کو مناسب وسائل فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ دنیا کے شورش زدہ علاقوں میں اپنے فرائض موثر طورپر انجام دے سکیں۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے نیو یارک میں جنرل اسمبلی کی انتظامی اوربجٹ سے متعلق کمیٹی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ امن مشن انتہائی اخراجات کے حامل ہیں اور امن فوجیوں کی طلب میں مسلسل اضافہ اقوام متحدہ پر اعتماد اور پختہ یقینی کا عکاس ہے۔
تاہم ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی امن فوج کی ضروریات کو پورا کئے بغیر اس مشن کو موثر انداز میں نہیں چلایا جاسکتا۔