مجوزہ قومی ایل این جی پالیسی سمیت صوبوں کے مابین گیس اور دیگر قدرتی وسائل کی تقسیم سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کے زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس
02 مئی 2017 (12:00)
0

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت آج اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں مجوزہ قومی ایل این جی پالیسی سمیت صوبوں کے مابین گیس اور دیگر قدرتی وسائل کی تقسیم سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں توانائی اور پن بجلی کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

پاکستان کے شماریات کے بیورو کی جانب سے اجلاس کو جاری مردم شماری کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس سے مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیاگیا ہے جبکہ دوسرا مرحلہ جاری ہے۔
صوبائی وزرائے اعلیٰ، خزانہ، پانی و بجلی، سیفران ،منصوبہ بندی، پیٹرولیم ،سمندر پار پاکستانیوں، مذہبی امور، دفاعی پیداوار اورماحولیاتی تبدیلی کے وزرا بھی اجلاس میں شریک تھے۔