اومان میں پاکستانی سفیر کی اعلیٰ تعلیم کے بارے میں اومان کی وزیر سے ملاقات
02 مئی 2017 (09:05)
0

اعلیٰ تعلیم کے بارے میں اومان کی وزیر ڈاکٹر Rawiyah bin saud al Busaidiyah نے اومان میں مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو سراہاہے۔

وہ پاکستان کے سفیرعلی جاوید سے باتیں کررہی تھیں۔
اومان کی وزیر نے طب، انجینئرنگ، زراعت، تجارت ،اسلامی بنکاری، آئی ٹی اور دوسرے شعبوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا۔
پاکستانی سفیر نے انہیں سٹیٹ کونسل کے چیئرمین کے پاکستان کے دورے سمیت سیاسی اور پارلیمانی قیادت کے درمیان دوطرفہ تبادلوں میں پیشرفت کے بارے میں بتایا۔