محمدزبیر نے کہاکہ میمن برادری کے ارکان نے اپنی غیرمعمولی کاروباری مہارتوں اور سرمائے سے نجی شعبے کو مکمل طورپرفعال رکھنے میں موثرکرداراداکیاہے۔

File Photo

گورنر سندھ نے پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے میمن برادری کے تعاون کو سراہا
02 مئی 2017 (08:58)
0

گورنرسندھ محمدزبیرنے میمن برادری پرزوردیا ہے کہ وہ اسی جذبے کامظاہرہ کریں جس کے تحت انہوں نے70سال پہلے معرض وجود میں آنیوالے پاکستان کی مدد کی تھی۔

متحدہ میمن جماعت کے قیام کے35سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے میمن برادری کے تعاون کو سراہا۔گورنر نے کہاکہ میمن برادری کے ارکان نے اپنی غیرمعمولی کاروباری مہارتوں اور سرمائے سے نجی شعبے کو مکمل طورپرفعال رکھنے میں موثرکرداراداکیاہے۔