File Photo

پاکستان کا ترک صدر کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کاخیرمقدم
02 مئی 2017 (08:45)
0

پاکستان نے ترکی کے صدر کی طرف سے کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے فریقین کے درمیان مذاکرات کاعمل مستحکم بنانے کی پیشکش کاخیرمقدم کیاہے۔

دفترخارجہ نے ایک بیان میںکہا ہے کہ طیب اردوان نے متنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کثیرجہتی حکمت عملی اور مقبوضہ کشمیرمیں خونریزی فوری طورپر بند کرنے پرزوردیا۔
بیان میں مزید کہاگیاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال خصوصاً انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اورعلاقائی اورعالمی سلامتی پر اس کے اثرات کے حوالے سے دنیابھرمیں شدیدتحفظات پائے جاتے ہیں۔
دفترخارجہ نے کہاکہ پاکستان نے ایسے بیانات اورجدوجہد کو ہمیشہ سراہا ہے جس کا مقصد جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کے معاملات اورتنازعہ کشمیر کی قراردادوں کواُجاگر کرنا ہے۔