File Photo

انسانی حقوق کی تنظیم کاشام پرپابندیاں لگانے کامطالبہ
02 مئی 2017 (07:52)
0

انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے شام کی حکومت پر گزشتہ مہینے کے حملے سے پہلے ملک میں کم ازکم تین مرتبہ اعصاب شکن مواد والے بم گرانے کاالزام لگایاہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم کے ایگزیکٹوڈائریکٹرKen Roth نے اقوام متحدہ میں ایک نیوزکانفرنس کے دوران بتایا کہ یہ بم چار مرتبہ گرائے گئے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زوردیا کہ وہ شام پر ہتھیاروں کی تجارت پرپابندیاں عائد کرے اورمعاملے کوبین الاقوامی فوجداری عدالت میں پیش کرے۔