File Photo

موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا:محکمہ موسمیات
02 مئی 2017 (07:19)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا۔

تاہم کوئٹہ، ژوب، مکران، پشاور، مالاکنڈڈویژنوں، بالائی فاٹا، اسلام آباد اورکشمیر کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے۔
منگل کی صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:
اسلام آباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور چوبیس
کراچی اٹھائیس
پشاور اکیس
کوئٹہ چودہ
گلگت آٹھ
مری چودہ
اورمظفرآباد سولہ ڈگری سینٹی گریڈ