وزیرخزانہ نے بجٹ تیاریوں پر اطمینان کااظہار کیا۔

File Photo

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اگلے بجٹ کی تیاری کا جائزہ
02 مئی 2017 (06:54)
0

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ اگلے بجٹ میں ملک میں روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے پائیدار اور بلندشرح نمو کے حصول پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں آئندہ بجٹ کی تیاری کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وزیرخزانہ نے بجٹ تیاریوں پر اطمینان کااظہار کیا۔
سیکرٹری خزانہ نے اجلاس کو بجٹ کی تیاری اور اس سلسلے میں کئے جانیوالے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔