File Photo

کشمیر کے مسئلے کے حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میں دیرپاامن کاقیام ممکن نہیں:عبدالباسط
02 مئی 2017 (06:35)
0

بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنرعبدالباسط نے کہاہے کہ کشمیر کے بنیادی مسئلے کے حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میں دیرپاامن کاقیام ممکن نہیں ہے۔

پی ٹی وی سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو اس مسئلے کو کشمیری عوام اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے میں اپناکردارادا کرناچاہیے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستان ترکی کے صدر کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کااحترام کرتاہے۔