وزیردفاع نے کہاکہ کنٹرول لائن پرپاکستان کی طرف سے حملے کے بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں۔

File Photo

بھارت کے بے بنیاد الزامات کامقصد مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال سے توجہ ہٹاناہے:آصف
02 مئی 2017 (06:31)
0

وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ بھارت کے بے بنیاد الزامات کامقصد حالات خراب کرنا اورمقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال سے توجہ ہٹاناہے۔

انہوں نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہاکہ بھارت پاک افواج پر بے بنیادالزامات لگاکر اسے بدنام کرناچاہتاہے۔ وزیردفاع نے کہاکہ کنٹرول لائن پرپاکستان کی طرف سے حملے کے بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ بھارت اندرونی سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے کشیدگی بڑھارہاہے۔