File Photo

عوام نے تحریک انصاف کی احتجاجی سیاست مسترد کردی:مقام
02 مئی 2017 (06:24)
0

وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیر مقام نے کہا ہے کہ عوام نے تحریک انصاف کی احتجاجی سیاست مسترد کردی ہے۔

پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف ملک کو ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں پر لے جارہے ہیں۔
امیر مقام نے کہا کہ عوام میں مسلم لیگ (ن) کی جڑیں مضبوط ہیں اور وہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر خیبرپختونخوا میں آئندہ حکومت بنائے گی۔