حکومت سربراہ اجلاس میں پیش کی جانیوالی تجاویز سے استفادہ کرے گی،ڈار

برطانوی سفیر کی اسحق ڈار کو خاندانی منصوبہ بندی بارے سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت
02 جون 2017 (22:55)
0

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمداسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
انہوں نے وزیرخزانہ کو اگلے مہینے لند ن میں ہونیوالے خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔
وزیرخزانہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خاندانی منصوبہ بندی پاکستان کی پالیسی کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور حکومت سربراہ اجلاس میں پیش کی جانیوالی تجاویز سے استفادہ کرے گی۔