کامران مائیکل نے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

امریکہ کی لاکھوں افغانوں کی میزبانی پر پاکستان کی تحسین
02 جون 2017 (20:35)
0

انسانی حقوق کے وزیرکامران مائیکل نے کہاہے کہ خواتین، بچوں اور اقلیتوں سمیت انسانی حقوق کاتحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
انہوں نے یہ بات جمعہ کے روزاسلام آباد میں امریکی محکمہ خارجہ کی آبادی ، پناہ گزینوں اورتارکین وطن کی نائب معاون وزیر نینسی ایزو جیکسن سے ملاقات میں کہی ۔
انہوں نے انسانی حقوق خصوصا پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کے امور ان کی باعزت واپسی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
امریکی محکمہ خارجہ کی نمائندہ نے لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی اورانھیں عشروں سے بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی پر پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔