گورنر کی رکن اسمبلی کو مسائل کے حل کیلئے تعاون کی یقین دہانی۔

فاٹا کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کئے ،جھگڑا
02 جون 2017 (20:15)
0

خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفرجھگڑا نے کہا ہے کہ حکومت نے فاٹا کو ملک کے ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کیلئے وہاں کئی ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں ۔

انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز پشاور میں جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی گلاب خان سے ملاقات میں کہی ۔
گلاب خان نے گورنر کو ایجنسی کے عوام کودرپیش مسائل کے بارے میں بتایا ۔
اقبال ظفرجھگڑا نے ان کے مسائل حل کرنے کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔