پاک بحریہ کا جہاز سری لنکا میں بحالی و امداد کی کارروائیوں کے بعد واپس وطن پہنچ گیا
02 جون 2017 (20:13)
0

پاک بحریہ کا بحری جہاز ذوالفقارسری لنکا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور امداد کی چار روزہ کارروائیوں کے بعد پاکستان واپس روانہ ہوگیا ہے۔
سری لنکا میں اس بحری جہاز کے قیام کے دوران ہزاروں مریضوں کا علاج کیا گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد کومحفوظ مقامات پر پہنچا کر انہیں امدادی اشیاء فراہم کی گئیں۔
اس کے علاوہ پانی کے ستانوے کنوئوں کی صفائی کی گئی اور زیرآب علاقوں سے پانی نکالنے کی سرگرمیاں بھی سرانجام دی گئیں۔