وزیراعلیٰ نے کہا کہ منصوبے کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیاجائے گا ۔

صوبے میں ہزاروں سکول شمسی توانائی پرمنتقل کئے جائیں گے،شہبازشریف
02 جون 2017 (19:50)
0

پنجاب کے وزیراعلی محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ صوبے میں ہزاروں سکول شمسی توانائی پرمنتقل کئے جائیںگے ۔

انہوں نے جمعہ کے روز لاہور میں پنجاب اجالا پروگرام کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ اس منصوبے کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیاجائے گا ۔
وزیراعلی نے کہاکہ اس منصوبے سے لاکھوں طلباء کو فائدہ ہوگا اور صوبے میں تعلیمی نظام کی بہتری میں بھی مدد ملے گی ۔