وزیراعلیٰ نے کہا کہ شاہراہ سے سانگھڑ میرپور خاص اور سندھڑی کے درمیان سفر کے دورانیے میں کمی آئے گی۔

file photo

سانگھڑ میرپور خاص روڈ آئندہ سال جون تک مکمل کرلی جائے گی ،مراد شاہ
02 جون 2017 (19:06)
0

سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سانگھڑ میرپور خاص روڈ آئندہ سال جون تک مکمل کرلی جائے گی ۔
انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز سندھڑی میں زیرتعمیر سڑک کے معائنے کے بعد کہی ۔
انہوں نے کہاکہ اس سڑک سے سانگھڑ میرپور خاص اور سندھڑی کے درمیان سفر کے دورانیے میں کمی آئے گی ۔
تریسٹھ کلومیٹرطویل سڑک دوارب اڑتالیس کروڑ پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جارہی ہے ۔