سردار مسعود کا عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے اتحاد پر زور
02 جون 2017 (19:03)
0

آزاد جموں و کشمیر کے صدرسردار مسعودخان نے دیرینہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے مکمل اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ جمعہ کے روز ایبٹ آباد میں پاکستان ملٹری کاکول اکیڈمی میں136 ویں لانگ کورس کے کیڈٹس اور زیر تربیت افسران سے خطاب کررہے تھے۔
سردار محمد مسعود نے کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی کی کامیابی کیلئے مضبوط اور مستحکم پاکستان ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے ہاتھوں بدترین ریاستی دہشت گردی کے باوجود اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے پرعزم ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک فوج کی پیشہ وارانہ خدمات کو سراہا۔