گورنر سندھ نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے اعلیٰ تعلیم کا معیار مزید بہتر بنایا جا سکتاہے۔

طلباء کے لئے تحقیق پر مبنی تعلیم کے بہتر مواقع کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے: محمد زبیر
02 جون 2017 (16:26)
0

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ طلباء کے لئے تحقیق پر مبنی تعلیم کے بہتر مواقع کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔وہ آج کراچی کے علاقے لیاری میں بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے اعلیٰ تعلیم کا معیار مزید بہتر بنایا جا سکتاہے۔
وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم کے تیسرے مرحلے کے تحت مستحق طلباء میں ایک سو اکیاون لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔