کل جماعتی حریت کانفرنس کاجیلوں میں غیرقانونی طور پر زیر حراست مزاحمتی رہنماؤں کی بگڑتی صحت پراظہار تشویش
02 جون 2017 (15:55)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ وادی کی مختلف جیلوں میں غیرقانونی طور پر زیر حراست مزاحمتی رہنماؤں کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش ظاہر کی ہے 
آج ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ علیل رہنماؤں میں آسیہ اندرابی ، عبدالسبحان وانی ، غلام محمد تانترے اور دوسرے رہنماء شامل ہیں ، جن کو علاج کی مناسب سہولتیں دی جانی چاہئیں۔
ترجمان نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری سیاسی قیدیوں کی بگڑتی ہوئی صحت کا نوٹس لیں اور ان کی رہائی کے لئے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔