چترال ، مانسہرہ اور سوات میں پن بجلی کے ان منصوبوں سے 87 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔

خیبرپختونخوا حکومت کا پن بجلی منصوبوں کیلئے7 مقامات کا انتخاب
02 جون 2017 (15:45)
0

خیبرپختونخواء حکومت نے صوبے میں پن بجلی کے منصوبوں کے لئے سات مقامات کا انتخاب کیا ہے جس کا مقصد ملک میں بجلی کے بحران پر قابو پانا ہے۔
سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ یہ مقامات صوبے کے اضلاع چترال ، مانسہرہ اور سوات میں ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پن بجلی کے ان منصوبوں سے 87 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔