قائد حزب اختلاف سید خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ بجٹ کی منظوری میں حزب اختلاف کا کردار اہم ہے۔

قومی اسمبلی میں سال دو ہزار سترہ اٹھارہ کے بجٹ پر بحث
02 جون 2017 (15:33)
0

  قومی اسمبلی نے سال دو ہزار سترہ اٹھارہ کے بجٹ پر بحث دوبارہ شروع کی۔ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشیدشاہ نے کہا کہ بجٹ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے پیش کیا جاتا ہے اور بجٹ کی منظوری میں حزب اختلاف کا کردار اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام پارلیمانی رہنماؤں کا خطاب براہ راست نشر کیا جانا چاہئیے کیونکہ اس سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہو گی۔

شائستہ ملک نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے عوام دوست ، جامع اور متوازن بجٹ پیش کرنے پر حکومت کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ بجٹ سے عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئے گی اور عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہو گا۔
ایوان کا اجلاس اب پیر کو تیسرے پہر چار بجے ہو گا۔