وزیر دفاع نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی جدوجہد کا ہی نتیجہ ہے کہ عدلیہ ملک میں مستحکم ہوئی ہے۔

مسلم لیگ ن ریاستی اداروں کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے:خواجہ آصف
02 جون 2017 (15:23)
0

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ریاستی اداروں کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ۔آج قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے عدلیہ کی بالادستی کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں۔ یہ مسلم لیگ ن کی جدوجہد کا ہی نتیجہ ہے کہ عدلیہ ملک میں مستحکم ہوئی ہے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ نہال ہاشمی کا بیان قابل مذمت ہے اور پارٹی نے ان کے اس اقدام کے خلاف کارروائی کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے اور وہ سینٹ کی نشست سے مستعفی ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور حزب اختلاف دونوں کی یہ اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین میں دئیے گئے اختیارات کے تحت ریاستی اداروں کے استحکام کیلئے کام کریں۔