داخلہ کے وزیر مملکت نے کہاہے کہ غیرملکی سیاح اجازت نامے بغیر گلگت بلتستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔

سینیٹ: ملک کی مجموعی سلامتی اور اقتصادی صورتحال میں بہتری آئی ہے
02 جون 2017 (12:56)
0

سینٹ نے اگلے مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز پر آج دوبارہ بحث شروع کی۔بحث میں حصہ لیتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ترسیلات زر میں اضافے کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھرپور سہولتیں دی جانی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ وسائل توانائی کے شعبے میں صرف کئے جائیں۔عثمان خان کاکڑ نے ملک کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر زور دیا۔
جاوید عباسی نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں سلامتی اور معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

داخلہ کے وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے ایک توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ غیرملکی سیاح وزارت داخلہ سے کوئی اجازت نامہ لئے بغیر گلگت بلتستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اجازت نامے کی شرط گزشتہ ماہ گلگت بلتستان حکومت کی درخواست پر ختم کی گئی ہے جس کا مقصد علاقے میں سیاحت کو فروغ دینا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ غیرملکی سیاحوں کا مکمل تحفظ یقینی بنائے۔
ایوان کا اجلاس پیر کو دن گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔